ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتھنگڈی میں ایماندار آٹوڈرائیور نے 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی مالک کو لوٹادئے

بیلتھنگڈی میں ایماندار آٹوڈرائیور نے 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی مالک کو لوٹادئے

Mon, 02 Jul 2018 21:47:00    S.O. News Service

بیلتھنگڈی 2؍جولائی (ایس او نیوز)دھوکہ دہی اورفریب کاریوں کے اس دور میں بھی سچائی اور ایمانداری کے راستے پر چلنے والوں کی مثالیں جاتی ہیں۔بے مثال ایمانداری کا ایسا ہی ایک واقعہ بیلتھنگڈی میں پیش آیا جب ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے سڑک پر پڑے ہوئے 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی اصل مالک کو لوٹا دئے۔

کہاجاتا ہے کہ حمید (55سال) نامی رکشہ ڈرائیور جب اپنے رکشہ میں پاراپّو نامی گاؤں کی طرف مسافر کو لے جارہاتھا تو اس نے دیکھا کہ سڑک پر ایک بیاگ پڑی ہوئی تھی جس کے اندر 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات، کچھ نقدی اور موبائل فون موجودتھا۔حمید نے اس بیاگ کو اٹھالیا۔فون جو کہ سوئچ آف موڑ میں تھا اسے حمید نے آن کیا اور رابطہ قائم کرنے پر پتہ چلا کہ یہ بیاگ پتّورکے بالناڈو کی رہنے والی پریما نامی خاتون کا ہے۔ پھر حمید نے وہ بیاگ مذکورہ خاتون کے گھر پہنچادیا جس کے لئے مقامی عوام کی طرف سے اس کی ستائش کی جارہی ہے۔


Share: